(جیند ریاض) پنجاب ایگزمنیشن کمیشن کی ناقص کارکردگی کا بھانڈاپھوٹ گیا، آٹھویں جماعت کا اسلامیات کا پرچہ بھی امتحانی مراکز سے پہلے واٹس ایپ گروپ میں آگیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں پیک امتحانات ہورہے ہیں مگر آئے روز پرچہ لیک ہونے کی خبریں بھی گردش کررہی ہیں، گزشتہ روزمحکمہ سکول ایجوکیشن نے گورنمنٹ ہائی سکول فیصل آباد کے ٹیچر محمد خرم شہزاد کو ریاضی کا پرچہ لیک کرنے میں ملوث پائے جانے پر معطل کردیاتھا، پرچہ لیک آؤٹ کرنے پر محکمہ سکول ایجوکیشن نےخرم شہزاد کیخلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز بھی کردیا ہے۔
آج آٹھویں جماعت کا اسلامیات کا پرچہ بھی امتحانی مراکز سے پہلے واٹس ایپ گروپ میں آگیا،پیک انتظامیہ اور سی ای او ایجوکیشن پرچے آؤٹ ہونے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے لگے، مراکز میں موبائل فو ن پر پابندی کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے،پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت ہشتم کا اسلامیات کا پرچہ بھی امتحان شروع ہونے سے 30 منٹ قبل سوشل میڈیا پر آوٹ ہوگیا، امیدوار کو معروضی سوالات کی جوابی کیز بھی امتحان شروع ہونے سے قبل فراہم کردی گئیں۔
پنجاب ایگزمینیشن کمیشن کے تحت ہشتم کا اسلامیات کا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر 30 منٹ قبل آوٹ کردیا گیا،پنجاب کے 36 اضلاع میں بدھ کے روز اسلامیات کاپیپر ہے،ہشتم کلاس کا پیپر واٹس گروپس میں بھی شئیر کیا گیا، اسلامیات سے پہلے ریاضی ،سائنس، اردو اور انگریزی کا پرچہ بھی آوٹ ہوا تھا۔انشائیہ کیساتھ اسلامیات کی معروضی کی کیز بھی بنا کر آوٹ کر دی گئیں۔
پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پیپر پرنٹ کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے، امتحانی سنٹرز اور پرچوں کی تقسیم متعلقہ اتھارٹی کی ذمہ داری ہے،دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پیپر لاہورسے نہیں بلکہ دیگر اضلاع سے آوٹ ہورہا ہے، لاہور کے امتحانی سنٹرز سے پیپر آوٹ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔