(فاران یامین) گورنمنٹ سائنس کالج میں 36 ویں سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد، طلبہ نےمختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کےجوہر دکھائے، جیتنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیےگئے۔
کھیل صحت مند جسم کی علامت ہیں، گورنمنٹ سائنس کالج میں 36 ویں سپورٹس گالا کا انعقاد ، کوئی دوڑا،کسی نے زور لگایا توکوئی اس دوران گرگیا۔ سپورٹس گالہ میں ریس، ریلے ریس،رسہ کشی ،پیلو فائٹنگ اوراساتذہ کی ریس سمیت دیگر مقابلے ہوئے، جیتنے والے طلبہ نے کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔
رنگا رنگ سپورٹس گالا میں ڈی پی آئی کالجز جہانگیر احمد چوہدری بطورمہمان خصوصی شریک ہوئے، کھیلوں کےمقابلوں کو دیکھنے کیلیے مختلف کالجز کے پرنسپل اور وائس پرنسپل کومدعو کیا گیا جبکہ جیتنے والےطلبہ میں میڈلز بھی تقسیم کیےگئے۔
گورنمنٹ سائنس کالج میں 36 ویں سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد
12 Feb, 2020 | 12:58 PM