ایف بی آر نےاربوں مالیت کی جائیدادیں چھپانےوالوں کا کھوج لگا لیا

12 Feb, 2020 | 12:30 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42: ایف بی آر نےاربوں مالیت کی جائیدادیں چھپانےوالوں کا کھوج لگا لیا ،سال 2017-18کے دوران 78ہزار جائیدادیں خریدی گئیں۔

ایف بی آرذرائع کے مطابق چیف کمشنر نےبطور ڈی جی سپیشل انیشئیٹیو لینڈاونر شپ کا ریکارڈ مرتب کیا، رجسٹرڈ کمپنیوں کے 1500ڈائریکٹرز نے 6216پراپرٹیز خریدیں، 50لاکھ سے1 ارب مالیت کی جائیدادیں خریدنے والوں کا ریکارڈ مرتب کیا گیا لاہوری امراء نےاربوں مالیتی کی 1976پراپرٹیزگوشواروں میں ظاہر نہیں کیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  کروڑوں کی پراپرٹی خریدنےوالے 110لاہوری سرمایہ کارنان فائلر نکلے،ڈی جی ایف بی آر  ڈی جی سپیشل انیشئیٹیو لینڈاونر شپ  آمنہ حسن کی ہدایت پر 1976غیر ظاہرکردہ جائیدادوں کے مالکان کو نوٹسز جاری ایف بی آر نے ریکارڈ سے مہنگی پراپرٹی کے خریداروں کا سراغ لگایا غیر ظاہرکردہ 1976جائیدادوں کے مالک لاہوری سرمایہ کاروں کو نوٹسز جاری ایف بی آر نے لاہوری سرمایہ کاروں کو15دن کی مہلت دے دی۔

یادرہے تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کررکھی ہے،رواں مالی سال میں 5500ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف بھی مقرر کررکھا ہے۔

مزیدخبریں