شہر میں انڈے سستے ہوگئے،مرغی کی قیمت میں بھی کمی

12 Feb, 2020 | 12:09 PM

Azhar Thiraj

حسن علی:شہر میں اشیا کی قیمتوں میں اتا ر چڑھائو جاری ۔ برائلر اور فارمی انڈوں کی رسد میں بہتری سے قیمت میں کمی، مرغی کا گوشت2روپے جبکہ فارمی انڈے 3 روپے سستے ہو گئے۔

شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔زندہ مرغی ایک روپے کمی کے بعد 167 جبکہ مرغی کا گوشت 242 روپے فی کلو ہو گیا جبکہ فارمی انڈے تین روپے کمی کے بعد 99 روپے فی درجن ہو گیا۔۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی کروائے۔

یاد رہے  وفاقی کابینہ نے  10 ارب روپے کے ریلیف پیکج کے اعلان کے ساتھ ساتھ یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی اور گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا۔

مزیدخبریں