(فاران یامین) شہر میں سورج نے اپنے رنگ دکھانا شروع کر دیا، سردی کی شدت میں کمی، شہر کا مطلع صاف رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مطلع صاف رہنے سے سورج اپنے رنگ دکھائے گا جس سے سردی کی شدت میں کمی واقع ہو گی۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 11 اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے جبکہ شہر میں 3 سے 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی۔ محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔
سردی کی شدت میں کمی سے موسم خوشگوار
12 Feb, 2020 | 11:48 AM