ہڑتال کی دھمکی

12 Feb, 2020 | 11:21 AM

Azhar Thiraj

قیصر کھوکھر:ہڑتالیں اور احتجاج  رواج بنتے جارہے ہیں،ہر طبقہ فکر کے لوگ دبائو سے اپنے مطالبات منوانے کی کوشش کررہا ہے،مطالبات منظور نہ ہونے پر سول سیکرٹریٹ ڈرائیورز ایسوسی ایشن کے صدر صاحب خان نے ہڑتال کی دھمکی دیدی ۔


سو ل سیکرٹریٹ ڈرائیور زایسوسی ا یشن کے صدر صاحب خان نے ڈرائیوروں کی فوری اپ گریڈیشن کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے سٹی 42ے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کے کہ اگر اَپ گریڈیشن نہ کی گئی تو وہ ہڑتال کریں گے۔ ڈرائیورپسماندہ طبقہ ہے، تمام شعبے مراعات لے رہے ہیں لیکن ڈرائیوروں کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے جبکہ ان کی اپ گریڈیشن کا معاملہ ایک عرصے سے التواء کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈرائیوروں کی اپ گریڈیشن کا کام فوری مکمل کیا جائے۔
 

مزیدخبریں