ن لیگ کا پارٹی سے غداری کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ

12 Feb, 2019 | 11:01 PM

Arslan Sheikh

( عمر اسلم ) مسلم لیگ ( ن) نے پارٹی وفاداریاں تبدیل کرنیوالوں کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ کرلیا، مہر اشتیاق احمد کی قیادت میں ڈسپلنری کمیٹی قائم کردی گئی، پارٹی تبدیل کرنے والے بلدیاتی نمائندوں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے بعد عہدوں سے ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن سے رابط کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف اور صدر مسلم لیگ ( ن) لاہور پرویز ملک کی ہدایت پر پارٹی سے وفاداریاں تبدیل کرنے والے بلدیاتی نمائندوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اس سلسلے میں لیگی رہنما مہر اشتیاق احمد کی قیادت میں ڈسپلنری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

مسلم لیگ ( ن) کی جانب سے ڈپٹی میئر چودھری وسیم قادر، چیئرمین یونین کونسل منظر عباس ملک، راشد صدیق کھوکھر اور ملک جمشید سرور سمیت دیگر بلدیاتی نمائندے جنہوں نے مسلم لیگ ( ن) کو خیرباد کہ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی انہیں شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ جبکہ تسلی بخش جواب نہ ملنے پر ان بلدیاتی نمائندوں کو ڈی کوالیفائی کر کے عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا۔

مسلم لیگ ( ن) کے رہنما مہر اشتیاق احمد کی سربراہی میں بننے والی ڈسپلنری کمیٹی میں ڈپٹی میئر سواتی خان اور میاں طارق کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں