شوکت خانم ہسپتال سے چندہ بکس چرانے والی خاتون گرفتار

12 Feb, 2019 | 07:21 PM

Shazia Bashir

(عابد چودھری) پولیس کا کہنا ہے کہ   خاتون کا مرد ساتھی فرار ہوگیا ہے، ملزمہ دیگرہسپتالوں میں بھی وارداتیں کرتی تھی۔

شوکت خانم ہسپتال سے چندہ بکس چرانے والی خاتون گرفتار ،پولیس ریسپانس یونٹ نے 15 کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شوکت خانم ہسپتال سے ڈونیشن  بکس  چرانے والی خاتون کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ خاتون کا مرد ساتھی موقع سے فرار ہوگیا، پولیس ریسپانس یونٹ نے ملزمہ کو تھانہ ستو کتلہ کے حوالے کر دیا، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ کا نام رابعہ ہے اور وہ مختلف ہسپتالوں میں تیمارداری کے بہانے جا کر وارداتیں کرتی تھی۔

ملزمہ شوکت خانم کے علاوہ جناح اور گنگا رام سمیت دیگر ہسپتالوں میں بھی وارداتیں کر چکی ہے۔

مزیدخبریں