انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے ایڈمیشن فیس جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

12 Feb, 2019 | 06:19 PM

Shazia Bashir

(جنیدریاض) انٹرمیڈیٹ امتحانات کے لیے ایڈمیشن فیس جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فیس 14 سے 18 فروری تک جمع کروائی جاسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحانات کے لیے ایڈمیشن فیس جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی، سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فیس 14 سے 18 فروری تک جمع کروائی جاسکتی ہے۔ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فیس 19 فروری سے چار مارچ تک جمع کروائی جاسکتی ہے، ٹرپل فیس کے ساتھ داخلے 4 سے 13 مارچ تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

تمام تعلیمی بورڈ نے تاریخ میں توسیع کی منظوری دی ہے، انٹر کے امتحانات کا پانچ مئی سے ہوگا۔

مزیدخبریں