کالا باغ ڈیم تعمیر کے حوالے سے ہائیکورٹ کا بڑا اقدام

12 Feb, 2019 | 05:53 PM

Arslan Sheikh

( ملک اشرف ) لاہور ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ کے رجسٹرار آفس کو کالا باغ ڈیم کی جلد تعمیر پر دائر درخواست 28 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس شاہد کرہم نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر نہ ہونے سے ملک میں پانی کی قلت کا سامنا ہے، ڈیم نہ بننے سے لوڈ شیڈنگ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ بجلی کی مطلوبہ پیداوار نہ ہونے سے صنعتیں تباہ اور لاکھوں مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کالا باغ ڈیم کی تعمیر کےحوالے سے عدالت عالیہ میں دائر کی جانے والی درخواست کی سماعت نہیں کی جاسکی، اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ قومی مفاد کے پیش نظر اس کیس کی جلد سماعت کرکے کالا باغ ڈیم فوری تعمیر کرنے کے احکامات دیئے جائیں، جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے مرکزی درخواست کو 28 فروری کو سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

مزیدخبریں