کتابوں کی پرنٹنگ نامکمل، تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہوگا

12 Feb, 2019 | 12:46 PM

Sughra Afzal
Read more!

(جنید ریاض) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کو فراہم کی جانے والی مفت کتابوں کی پرنٹنگ مکمل نہ ہونے سے تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ بچوں کیلئے کتابیں ہی مکمل طور پر نہیں چھپوا سکا۔ رواں سال لاہور میں بچوں کو 24 لاکھ کتابیں درکار ہیں جن میں سے تاحال ٹیکسٹ بک بورڈ صرف 15 لاکھ کتابیں چھاپ سکا ہے۔ گورنمنٹ ہائی سکول جیون ہانہ، ایف ڈی ماڈل سکول، بھابھڑہ پرائمری سکول، مخدوم آباد سکول اور دیگر کی ڈیٹ شیٹ کے مطابق تین سے چار پرچے ہوچکے ہیں۔ آدھے پیپرز فروری میں لیے جانے سے اساتذہ کا والدین کو مطمئن کرنا مشکل ہوگیا۔

 یاد رہے کہ گزشتہ تعلیمی سال یکم مارچ 2018 کو شروع کردیا گیا تھا۔

مزیدخبریں