سرکاری سکولوں کو ماڈل سکول بنانے کا فیصلہ

12 Feb, 2019 | 10:02 AM

Sughra Afzal

(جنید ریاض) لاہور کے دس سرکاری سکولوں کو ماڈل سکول بنانے کا فیصلہ، محکمہ سکولز ایجوکیشن نے تعمیر و مرمت کیلئے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو تخمینہ لگانے کی ہدایت جاری کردی۔

ذرائع کے مطابق جن سکولوں کا ماڈل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول جلوموڑ، گورنمنٹ پریکٹیسنگ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ٹاؤن شپ، گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول سمن آباد، گورنمنٹ پائلٹ گرلزہائی سکول وحدت کالونی، گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول وحدت کالونی اور اے پی ایس شدہ بوائز اینڈ گرلز ماڈل ٹاؤن سکول شامل ہیں۔

 گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول خزانہ گیٹ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول باغبانپورہ اور کمپری ہینسیو گرلز ہائی سکول وحدت روڈ کو بھی ماڈل سکول بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں