چوہنگ ٹرینگ سینٹر،طبی سہولتوں کی کمی کے باعث بیماری سے انسپکٹر جاں بحق

12 Feb, 2018 | 10:12 PM

عطاءسبحانی
Read more!

عرفان ملک:چوہنگ ٹرینگ سینٹر میں طبی سہولتوں کی شدید کمی، بیشتر پولیس افسران مختلف وبائی بیماریوں کا شکار۔ نمونیا سے ایڈوانس کورس کرنے والا انسپکٹر جاں بحق ہو گیا۔انتظامیہ نے انور حسین کی میت کو اس کے ابائی گھر کراچی روانہ کر دیا ہے۔

چوہنگ ٹرینگ سینٹر میں جاری ایڈوانس کورس میں شامل انسپکٹر انور حسین چند روز پہلے شدید بخار میں مبتلا ہوا۔ انسپکٹر انور حسین کو ہسپتال میں علاج معالجہ دیا جا رہا تھا۔ تاہم انور حسین جانبر نہ ہو سکا جس کے بعد چوہنگ ٹرینگ سینٹر انتظامیہ نے انور حسین کی میت کو اس کے ابائی گھر کراچی روانہ کر دیا ہے۔ ٹرینگ سینٹر میں بارہ سو سے ذائد پولیس افسران اور اہلکار ٹرینگ کر رہے ہیں جو طبی سہولتوں کے نہ ہونے کی وجہ سے مختلف وبائی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں