ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتھالوجی لیبارٹریز کی جگہ ایک سنٹرل پتھالوجی لیب تعمیر کرنے کا منصوبہ

پتھالوجی لیبارٹریز کی جگہ ایک سنٹرل پتھالوجی لیب تعمیر کرنے کا منصوبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری:محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا کارنامہ، کسی مناسب جگہ کی بجائے جناح ہسپتال کی رہائشی کالونی کی گراونڈ پر سنٹرل پتھالوجی لیب کی تعمیر شروع کر دی گئی ۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر مہنگے ریٹس پر لیب ٹھیکے پر کسی پرائیویٹ فرم کے حوالے کرے گا ۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کی پتھالوجی لیبارٹریز کی جگہ ایک سنٹرل پتھالوجی لیب تعمیر کرنے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے، جس کیلئے جناح ہسپتال اور علامہ اقبال میڈیکل کالج کی رہائشی کالونی کے پلے گراونڈ کی اراضی حاصل کی گئی ہے ۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کے ذریعے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے ۔ تیس ہزار مربع فٹ گنجائش کی حامل سنٹرل لیب کی عمارت کی تعمیر پر لاگت کا تخمینہ ساڑھے اکتیس کروڑ روپے لگایا گیا ہے اور عمارت مکمل ہونے کے بعد محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر مہنگے ریٹس پر لیب ٹھیکے پر کسی پرائیویٹ فرم کے حوالے کرے گا ۔

ذرائع کے مطابق پرائیویٹ فرموں کو لیب چلانے کیلئے سالانہ پونے چار کروڑ ٹیسٹوں کی ضمانت دی جارہی ہے جو اس لیب سے کروائے جائیں گے اور ان کی اربوں روپے کی لاگت بھی حکومت ادا کرے گی ۔