رمل دلدار: جاتی ہوئی سردی پھر لوٹ آئی، گزشتہ رات ہونی والی بارش سے موسم میں خشگوار تبدیلی، صبح کے اوقات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہلکی مگرمسلسل بارش، ٹھنڈی ہوا اورشہرمیں ہونے والی ژالہ باری سے ماحول کپکپانے لگا، سردی نہ پڑنے کی شکایت کرنے والے اب بچیں، اندررکھے گرم کپڑے پھرنکال لیں کیوںکہ محکمہ موسمیات نےمزید بارشوں کا کہہ دیا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب شہر کازیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18اور کم سے کم 9دگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ اگر بات کی جائے منگل کی تو سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہے گی، اور درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 20اور کم سے کم 8ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، بدھ کی بات کی جائےتو صورتحال مختلف نہیں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہے گی۔ آئندہ چند روز تک کالے بادل آسمان پر راج کریں گے۔