عثمان علیم:محکمہ پی اینڈ ڈی کی ریسٹرکچرنگ کا فیصلہ، محکمانہ کاموں میں کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے درکار سٹاف بھرتی کیا جائیگا۔محکمے کے ہر سیکٹر کے ممبران نے مزید سٹاف کی بھرتی کےحوالے سے سیکرٹری کو پریزنٹیشن دی۔
محکمہ پی اینڈ ڈی کی ریسٹرکچرنگ کے حوالے سےسیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی ساہو کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں پی اینڈ ڈی ممبران، سینئر چیف، چیف اور پلاننگ افسران نے شرکت کی اور محکمے کی کارکردگی کو بہتر کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ محکمے کے ہر سیکٹر کے ممبران نے مزید سٹاف کی بھرتی کےحوالے سے سیکرٹری کو پریزنٹیشن دی۔
افسران کا کہنا تھا کہ محکمے میں کام زیادہ اور سٹاف کم ہے۔ سٹاف کی تعداد بڑھانے سے کام میں تیزی آئے گی اور ورک لوڈ کم ہوگا، جس پر سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی ساہو نےمحکمے میں سٹاف کی کمی اور کام زیادہ ہونے کے باعث محکمے کی ریسٹرکچرنگ کا فیصلہ کیا۔ محکمے میں درکار چیف، اسسٹنٹ چیف، پلاننگ آفیسرز، ٹیکنیکل سٹاف سمیت ہر سیکٹر میں درکار مزید سٹاف بھرتی کیا جائیگا۔