ملک اشرف: آئین کے تحت وزیراعظم کو صرف تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہی ہٹایا جا سکتا ہے، لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کوالیکشن کمشن کیجانب سے ڈی نوٹیفائی کرنے کےخلاف درخواست کی جلد سماعت کے لیےدرخواست دائرکردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق درخواست اے کے ڈوگر ایڈوکیٹ کی جانب سےدائر کی گئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیارکیا کہ الیکشن کمیشن نے 28 جولائی کوغیر قانونی طورپرنواز شریف کو ڈی نوٹیفائی کیا۔ آئین کے آرٹیکل 95 اے کے تحت وزیراعظم کو صرف عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے ہی ہٹایا جا سکتا ہے۔ درخواست گزار کےمطابق نواز شریف کو عوام اورممبران قومی اسمبلی نےاپنے ووٹوں سے وزیراعظم منتخب کیا۔
درخواست گزارنے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کے 28 جولائی کے نواز شریف کی اہلیت سے متعلق نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست گزارنے مزید استدعا کی کہ اہم نوعیت کا معاملہ ہے۔ اس کی سماعت کےلیے عدالت فل بنچ تشکیل دیتے ہوئے کیس کو جلد سماعت کےلیے مقررکیا جائے۔