امریکن لائسٹف سکول کی جانب سے رنگ برنگ میوزیکل فیسٹا کا اہتمام

12 Feb, 2018 | 06:53 PM

عطاءسبحانی
Read more!

سیرت نقوی:امریکن لائسٹف سکول کی جانب سے آمد بہار کے سلسلے میں میوزیکل فیسٹا کا اہتمام کیا گیا۔ طلبہ و طالبات نے ثقافتی ورثے سے ہم آہنگ علاقائی پروگرامز پیش کیے۔نرسری سے تیسری جماعت کے طلبہ و طالبات نےعلاقائی پروگرام پیش کر کے خوب داد وصول کی۔

الحمراء ہال میں امریکن لائسٹف سکول کی جانب سے آمد بہار کے سلسلے میں رنگوں بھرے میوزیکل فیسٹا کا اہتمام کیا گیا۔ نرسری سے تیسری جماعت کے طلبہ و طالبات نےعلاقائی پروگرام پیش کر کے خوب داد وصول کی۔تقریب میں سکول پرنسپل زیشانزیہ، اساتذہ تہمینہ، حبیبہ،مدیحہ اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پرنسپل زیشانزیہ کا کہنا تھا کہ بچوں نے بہت اچھی پرفارمنسز دیں۔والدین نے بھی بچوں کی کارکردگی کو خوب سراہا۔بچوں نےمختلف گانوں پر پرفارم کیا اس کے علاوہ ایروبکس، ملی نغمے اور نظمیں بھی پیش کی گئیں۔والدین کا کہنا تھا کہ یہ بچے قوم کا سرمایہ ہیں انہیں اپنے بچوں پر فخر ہے۔

بچوں کا کہنا تھا سکول کی جانب سے ایسی تقریبات کا انعقاد خوش آئند ہے۔امریکن لائسٹف سکول کی جانب سے آمد بہار کے سلسلے میں میوزیکل فیسٹا کا اہتمام کیا گیا۔ طلبہ و طالبات نے ثقافتی ورثے سے ہم آہنگ علاقائی پروگرامز پیش کیے۔الحمرا ہال میں امریکن لائسٹف سکول کی جانب سے آمد بہار کے سلسلے میں رنگوں بھرے میوزیکل فیسٹا کا اہتمام کیا گیا۔نرسری سے تیسری جماعت کے طلبہ و طالبات نےعلاقائی پروگرام پیش کر کے خوب داد وصول کی۔تقریب میں سکول پرنسپل زیشانزیہ، اساتذہ تہمینہ، حبیبہ،مدیحہ اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پرنسپل زیشانزیہ کا کہنا تھا کہ بچوں نے بہت اچھی پرفارمنسز دیں۔والدین نے بھی بچوں کی کارکردگی کو خوب سراہا۔بچوں نےمختلف گانوں پر پرفارم کیا اس کے علاوہ ایروبکس، ملی نغمے اور نظمیں بھی پیش کی گئیں۔والدین کا کہنا تھا کہ یہ بچے قوم کا سرمایہ ہیں انہیں اپنے بچوں پر فخر ہے۔بچوں کا کہنا تھا سکول کی جانب سے ایسی تقریبات کا انعقاد خوش آئند ہے۔

مزیدخبریں