سینیٹ الیکشن کا دنگل، 24 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور، 5 کے مسترد

12 Feb, 2018 | 06:28 PM

رانا جبران

قذافی بٹ: پنجاب میں سینیٹ الیکشن کا دنگل، 24 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ5کے مسترد کردیئے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سینیٹ کی 12 نشستوں کے لیے امیدواروں کی اسکروٹنی کا عمل الیکشن کمیشن میں صبح 9بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہا۔ الیکشن کمیشن نے 24 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔ مسلم لیگ ن کے آصف کرمانی ، ہارون اختر ، رانا محمود الحسن ، مصدق ملک،ملک شکیل اعوان، شیزا فاطمہ، سمیع اللہ چودھری، ولیم مائیکل، چودھری نصیر بھٹہ، جنرل نشست پر رانا مقبول ،زبیر گل، خالد شاہین بٹ ،کامران مائیکل ، نزہت صادق، سعدیہ عباسی کے کاغذات منظور ہوئے۔

علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے نواب شہزاد علی خان، نوازش علی اور حنا ربانی کھر ، تحریک انصاف کی عندلیب عباس، چودھری سرور، وکٹر عزاریہ، ملک آصف جاوید ، حامد معراج، اور مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار سمیت5امیدواروں حافظ عبدالکریم ،بلال بٹ، سرفراز قریشی اور عثمان زئی کے کاغذات نامزدگی مختلف وجوہات کی بنیاد پر مسترد کردیئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں