کوٹ لکھپت جیل:زینب قتل کیس کی سماعت،ملزم عمران پر فرد جرم عائد

12 Feb, 2018 | 04:11 PM

Read more!

(شاہین عتیق) کوٹ لکھپت جیل میں زینب قتل کیس کی سماعت، ہوئی جس میں زینب قتل کے مرکزی ملزم عمران پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی ، کوٹ لکھپت جیل میں زینب قتل کیس کے حوالے سے مرکزی ملزم عمران پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے،اور گواہوں کے بیانات قلم بند کر دیئے گئے۔

عدالت نے ملزم کو 12 فروری کو طلب کر رکھا تھا جس پر عدالت نے زینب قتل کے مرکزی ملزم کو عمران پر فرد جرم عائد کر دیا۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت  کی سماعت جج سجاداحمد سماعت نے کی جبکہ پراسیکیوٹرجنرل احتشام قادر کوٹ لکھپت جیل میں موجود تھے،پراسیکیوٹرجنرل احتشام قادر کوٹ لکھپت جیل پہنچے، ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل حافظ اصغر علی ،وقار بھٹی پہنچے جبکہ  ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل عبدالرؤف وٹوکوٹ لکھپت جیل موقع پر پہنچے، عدالت نےپراسیکیوشن سےگواہوں کوطلب کررکھا تھا۔

مزیدخبریں