شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری، ٹھنڈ بڑھ گئی

12 Feb, 2018 | 02:09 PM

Read more!

(سیرت نقوی)شہرکےمختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری ، ٹھنڈ بڑھ گئی ،موسم سرد اور حسین ہو گیا ،جبکہ خراب موسم کے باعث متعدد پروازیں متاثر ،پی آئی اےکی سکھرجانےوالی پروازمنسوخ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہوریوں کے لیے خوش خبری آج موسم سرد اور خوشگوار رہے گا،  لاہوریے جو سردی نہ پڑنے کی شکایت کر رہے تھے آج سردی کے موسم سے محظوظ ہو سکے گے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسہ جاری رہے گا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مزید سرد اور سہانا رہے گا، شہر میں ہونے والی ژالہ باری نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا۔

ہلکی ہلکی بونا باندی اور ٹھنڈی ہواؤں کا سلسہ ابھی بھی جاری ہے جس نے موسم مزید خوشگوار بنا دیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت17 سیٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سیٹی گریڈ رہنے کا مکان ہے۔

مزیدخبریں