(قذافی بٹ) الیکشن کمیشن،سینٹ انتخاب کیلئے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پٹرتال، وزیر اعظم کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی کے کا غذات پر اعتراضات۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اعتراضات دور کرنے کیلئےآدھے گھنٹے کی مہلت دیدی، کامران مائیکل کو بھی بینک کلئیرنس سرٹیفیکٹ لانے کی ہدایت، مسلم لیگ ن کے کامران مائیکل کی کاغذات نامزدگی لٹک گئی، پیپلز پارٹی کے نوازش علی پیرزادہ کو بھی اعتراضات دور کرنے کیلئے مہلت دے دی۔
مسلم لیگ ن کےرانا مقبول کو انکم ٹیکس سےکلئیرنس سرٹیفیکٹ لانےکی ہدایت، مسلم لیگ ن کےرانا مقبول کوالیکشن کمیشن نے 1 گھنٹے کی مہلت دیدی۔
پنجاب میں سینیٹ کےامیدواروں کےکاغذات کی سکروٹنی جاری ،رہنما تحریک انصاف عندلیب عباس ،ق لیگ کے کامل علی آغا اور پیپلزپارٹی کے شہزاد خان کے کاغذات نامزدگی منظور۔