شہر لاہور میں بادل چھا گئے،بارش ٹھنٖڈی ہواؤں سے موسم سرد ہوگیا

12 Feb, 2018 | 10:39 AM

Read more!

(ناصر علی) لاہور شہر اور گرد ونواح پر بادل چھا گئے، وقفے وقفے سے بارش ٹھنڈی ہواؤں سے موسم سرد ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بادلوں نے شہرکواپنی لپیٹ میں لے لیا، ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں جس سے سرد ی کی شدت بڑھ گئی، وقفے وقفے سے کہیں تیزتوکہیں ہلکی بارش کاسلسلہ صبح تک جاری رہا۔

آج بھی مطلع جزوی طورپرابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات نے مزیدبارشوں کی پیشگوئی کی ہے،کم سے کم درجہ حرارت نواورزیادہ سے زیادہ اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈرہنے کاامکان ہے۔صبح کے وقت ہوا کی رفتار اکیس کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈکی گئی۔

مزیدخبریں