ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم  کے  نئے کوچ  کا نام سامنے آگیا 

پاکستان کرکٹ ٹیم  کے  نئے کوچ  کا نام سامنے آگیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ بورڈ نے ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کے استعفے کے بعد، سابق کرکٹر اور ماہر کوچ عاقب جاوید کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

 عاقب جاوید اب پاکستان ٹیم کے ریڈ بال کوچ کے طور پر اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے، اور ان کی پہلی اسائنمنٹ جنوبی افریقہ کے خلاف جاری آل فارمیٹ ٹور کے دوران دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز ہوگی۔ 

 پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر تک سنچورین کے سپر اسپورٹ پارک میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے 7 جنوری تک کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔

  اس وقت پاکستان کی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ میں تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل رہی ہے، جس کے بعد ٹیم کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز بھی کھیلنی ہے۔

  عاقب جاوید کے لئے یہ ایک اہم موقع ہے، کیونکہ وہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ کے حوالے سے نئی رہنمائی فراہم کریں گے اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا امتحان ہوگا۔