ویب ڈیسک : یورپ جانے کی کوشش میں تیونس کے ساحل پر ایک کشتی ڈوب گئی جس سے9تارکین وطن ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر 6 تاحال لاپتہ ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ اطلاع بحیرہ روم میں کشتی کو پیش آنے والے اس تازہ حادثے کے بعد ایک عدالتی اہلکار کی جانب سے جمعرات کو دی گئی،رپورٹ کے مطابق کوسٹ گارڈز نے اب تک 27 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا ہے ، تارکین وطن کی کشتی خراب موسم کی وجہ ٹوٹ کر ڈوب گئی۔حادثے میں زندہ بچ جانے والے افراد نے بتایا کہ ’جب کشتی ڈوبی تو اس وقت اس میں کم سے کم 42 افراد موجود تھے۔