سٹی42: پی ٹی آئی کے اپنی مقرر کی ہوئی قیادت سے ناراض ہیں، انہیں یہ بھی شکایت ہے کہ جیل کے باہر سب لوگ خوش خوش کیوں دکھائی دے رہے ہیں۔بانی پی آئی نے پارٹی لیڈر شپ کو چارج شیٹ کردیا ہے۔
جمعرات کے روز اڈیالہ جیل میں بانی نے صحافیوں سے "جیل کے باہرکے ماحول" پر سوالات کئے۔ پھر باھی نے کہا، میں نے اخباروں میں خبریں دیکھیں تو ایسا تاثر ملا جیسے جیل کے باہردوستانہ ماحول چل رہا ہے اور سب لوگ خوشی خوشی رہ رہے ہیں۔
بانی نے اپنی پارٹی کے لیدروں کے متعلق کہا کہ مجھے توقع تھی کہ "ڈی چوک کے معاملے"کو پارلیمنٹ اور دیگر فورمز پر اٹھایا جائےگا، مگر مجھے حیرانی ہےکہ ایسا نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ حکومت نے لاشوں کے پروپیگنڈا پر سخت ایکشن لے کر پروپیگندا کرنے والوں پر مقدمات بنانے شروع کئے تو پی ٹی آئی کے لیڈروں نے ڈی چوک پر لاشوں کے متعلق بیان بازی میں احتیاط کرنا شروع کر دی ہے۔