ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹھیکوں میں  بے ضابطگیاں، اینٹی کرپشن  نے  پی ایچ اے انجینئرنگ ونگ کی انکوائری اوپن کردی 

ٹھیکوں میں  بے ضابطگیاں، اینٹی کرپشن  نے  پی ایچ اے انجینئرنگ ونگ کی انکوائری اوپن کردی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 درنایاب: پی ایچ اے میں ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطگیاں کرنے پر  اینٹی کرپشن نے پی ایچ اے انجینئرنگ ونگ کی انکوائری کھول دی ۔
پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی میں ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کاانکشاف ہوا ہے۔اس سلسلےمیں اینٹی کرپشن نے پی ایچ اے انجینئرنگ ونگ کی انکوائری کھول دی ہے۔ پی ایچ اے حکام سے انیس نکات پر مشتمل ریکارڈ طلب کرلیا گیاہے ۔

ذرائع کے مطابق پی ایچ اے انجینئرنگ ونگ نے انسٹھ ڈی کلاز کا استعمال کرکے ریگولر ٹھیکوں کو بھی ایمرجنسی کلاز میں ڈالا ۔ ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن سے پی ایچ اے کا ریونیو نقصان ہوا ۔جبکہ مقابلے پر ریٹس بھی نہ ملے ۔

 اینٹی کرپشن مراسلے کے مطابق اینٹی کرپشن نے ٹھیکے ، مشتہر کرنے کا ریکارڈ ، بڈ اور ادائیگیوں سمیت ریوائز ہونے والے ٹھیکوں کا ریکارڈ بھی مانگا ہے۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پی ایچ اے کو ریکارڈ پیش کرنے کا پابندکیاگیاہے۔