درنایاب:والٹن روڈ اپگریڈیشن منصوبے میں اہم پیشرفت ہوئی ۔ سی بی ڈی نے والٹن روڈ پر ڈسپوزل سٹیشن ون کو فعال کر دیا ۔
پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے والٹن روڈ اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت اہم کنکشن مکمل کر لیے ہیں اور ڈسپوزل سٹیشن ون کو مکمل طور پر فعال کر دیا ہے۔ ڈسپوزل سٹیشن ون پر کام کو وقتی طور پر لاہور ہائی کورٹ اور حکومت پنجاب کی جانب سے سموگ سے نمٹنے کے احکامات کی تعمیل میں روک دیا گیا تھا۔سموگ پابندیوں میں نرمی کے بعد تعمیراتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں ۔
بیک فلنگ کے اہم عمل کا آغاز ہو چکا ہے۔ ڈسپوزل سٹیشن کی بیک فلنگ جلد مکمل ہونے کی توقع ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر والٹن روڈ اپگریڈیشن آصف بابر کاکہناہے'ڈسپوزل سٹیشن ون کی تعمیر ایک چیلنجنگ کام تھا جس میں سیوریج لائنز اور اے ڈی اے نالے کی بڑی تبدیلیاں شامل تھیں۔ سی بی ڈی پنجاب نے اے ڈی اے نالے اور مین سیوریج لائن کا کنکشن کامیابی سے مکمل کر لیا