ہراساں کرنے کے الزام کے خلاف قومی کرکٹر کی درخواست سماعت کے بغیر ملتوی

12 Dec, 2024 | 10:51 PM

Waseem Azmet

ملک اشرف:  سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم پر  ہراساں کرنےکےالزام پر مبنی مقدمہ کے اندراج کے خلاف کیس کی فائل ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان نے جسٹس اسجد جاوید گھرال کو بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے سماعت بغیر کارروائی کے 16 دسمبر تک ملتوی کردی ۔

جسٹس محمد وحید خان نے سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی۔  کرکٹر بابر اعظم کے وکیل کی جانب سے کیس کے التواء کی متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔

بابر اعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دینے والی خاتون عدالت پیش ہوئی ۔ وفاقی اور پنجاب حکومت کے لاء افسران کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ جسٹس محمد وحید خان نے ریمارکس دئیے کہ یہ کیس پہلے جسٹس اسجد جاوید گھرال سن چکے ہیں ، مناسب ہے وہی کیس کی سماعت کریں ۔

بابر اعظم نے ٹرائل کورٹ کے اندراج مقدمہ کے حکم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ عدالت عالیہ نے ٹرائل کورٹ کے اندراج مقدمہ کے حکم کو معطل کررکھا ہے ۔

مزیدخبریں