سٹی 42: تھانہ نشتر کالونی میں شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی ۔ ہائیکورٹ نے سی سی پی او کونشترکالونی تھانہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرکے19 دسمبر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس محمد وحید خان نے کیس کی سماعت کی ۔ایس ایچ اوفہیم امداد اور انچارج انویسٹیگیشن نشتر کالونی قاسم گجر پیش ہوئے۔دونوں عدالت کو مطمئن نہ کرسکے۔سرکاری وکیل نےبتایابیلف کےآنےسےپہلےہی پولیس حراست میں موجود افرادپرمقدمہ درج تھا۔ملزمان ایف آئی آر میں نامزدہیں۔
درخواستگزارکےوکیل نےموقف اختیار کیا کہ نشتر کالونی پولیس نے چار افراد شان ،شہباز ، وسیم اورعلی کوغیر قانونی حراست میں رکھا۔ عدالت نےوکلا کا موقف سننے کے بعد سی سی پی او کو نشتر کالونی پولیس کے ذمہ داروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کرکے 19 دسمبر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔