ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے کا گرینڈ آپریشن ،تجاوزات مسمار

 ایل ڈی اے کا گرینڈ آپریشن ،تجاوزات مسمار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 درنایاب:ایل ڈی اے  نے  گرینڈ آپریشن  کرتے ہوئے سبزہ زار میں  تجاوزات مسمار کر دی گئیں ۔ سوک سینٹر سے جھگیوں کابھی خاتمہ کردیا ۔لیاقت چوک سے کھاڑک تک کاعلاقہ بھی تجاوزات سےپاک کردیاگیا
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہد ایت پر ایل ڈی اے نے سبزہ زار سکیم میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ سوک سینٹر اور بلاک ایچ ون سے جھگیاں اور عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔ موٹروے اور بابو صابو انٹر چینج کے ساتھ علاقے کو کلیئر کر دیا۔آپریشن کے دوران لیاقت چوک سے آگے مین بلیوارڈ اور کھاڑک روڈ سے بھی مکمل طور پر تجاوزات ہٹا دی گئیں۔

پلاٹ نمبر712بلاک بی کو قبضہ مافیا سے واگزار کر وایا گیا۔سبزہ زار ہسپتال کے سامنے قائم عارضی دکانیں گرا دی گئیں۔آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ہاﺅسنگ فور  یاورورک اورڈائریکٹرانفورسمنٹ کاشف اعوان نے کی