لاہور،اسلام آباد ہائی کورٹس میں ججوں کا تقرر، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 21 دسمبر کو ہو گا

12 Dec, 2024 | 10:40 PM

Waseem Azmet

ملک اشرف:   لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کےمتعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 21 دسمبر کو ہوگا۔ ہائیکورٹ میں 25 خالی آسامیوں پر ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور ہوگا۔

معلوم ہوا ہے کہ  جوڈیشل کمیشن  کے اجلاس میں 41 ناموں پر غورکیاجائیگا ان میں تین سیشن ججز شامل ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت 21 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوگا ۔ ممبران جوڈیشل کمیشن کو مراسلہ بھجوادیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لئے چیف جسٹس ہائیکورٹ نے 21 ناموں کی فہرست بھجوائی تھی۔ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے 11 ناموں کی لسٹ بھجوائی۔

ممبر علی ظفر نے 3 ناموں ،فاروق ایچ نائیک نے 8 ناموں کی لسٹ بھجوائی۔ ایڈووکیٹ محمد صدیق اعوان،ایڈوکیٹ چوہدری اقبال احمد خان، آصف سعید رانا،محمد اجمل زاہد ،،ایڈووکیٹ عبدالباسط خان بلوچ کےنام پرغورہوگا۔

حسن نواز مخدوم،عامر انجم ملک،شہرین عمران، ایڈووکیٹ امجدپرویز،شہزاد محمود بٹ،احسن رضا کاظمی،خالد ابن عزیز،،ایڈووکیٹ جواد ظفرکےنام پرغورہوگا۔

خالد اسحاق،ملک اویس خالد، چودھری سلطان محمود،حارث عظمت،ہارون دوگل ،، شہریار طارق کےنام پرغورہوگا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز قیصر نذیر بٹ،اکمل خان ،جزیلہ اسلم کےنام پرغورکیاجائیگا۔ حیدر رسول مرزا،منور الاسلام، قاسم علی چوہان،رفاع ذیشان جاوید الطاف،شہاب قطب ،اسمہ حامد کا نام شامل ہے۔

 سمیہ خالد محمود، ثاقب جیلانی، قادر بخش، ہما اعجاز زمان ،ملک جاوید اقبال وائیں،حسیب شکور پاشا،مجیب الرحمن کیانی کے نام پرغورہوگا۔ایان طارق بھٹو،نوازش پیرزادہ، شوکت رضوی اور سردار اکبر علی ڈوگر کا نام بھی شامل ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججوں کے تقرر کے لئے نام سامنے آ گئے

اسلام آباد سے امانت گشکوری کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل  ججز کی تقرری کیلئے نامزد 10 امیدواروں کے نام سامنے آ گئے۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی تقرری کےمعاملہ پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 21 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب کر لیا،21 دسمبر کو طلب جوڈیشل کمیشن اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے ججز کے تقرر پر بھی غور کیا جائے گا، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس دن 4 بجے کانفرنس روم میں ہو گا۔

  چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے 2 امیدوراوں کے نام دیے گئے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعظم خان اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  شاہ رخ ارجمند کا نام تجویز کیا گیا،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے ایڈوکیٹ کاشف علی ملک کا نام تجویز کیا گیا۔

 اسلام آباد بار کے نمائندے ذوالفقار علی کی جانب سے ایڈوکیٹ سید قمر حسین شاہ سبزواری کا نام تجویز کیا گیا،جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے ایڈوکیٹ سلطان مظہر شیر خان کو نامزد کیا گیا ہے۔

 روشن خورشید بروچہ کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو نامزد کیا گیا ہے،سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی جانب سے 4 نام تجویز کیے گئے،نامزدگیوں میں قمر حسین سبزواری، عمر اسلم خان، دانیال اعجاز اور کاشف علی شامل ہیں۔

مزیدخبریں