سٹی42: پنجاب کے سرکاری سکولوں میں آئندہ سال سے میٹرک ٹیک سکیم شروع کی جارہی ہے۔
پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے پنجاب انویسٹمنٹ بورڈ کے اجلاس مین بتایا کہ میٹرک ٹیک کے میں فیشن ڈیزائننگ،ایگرکلچر سائنس، ہیلتھ سائنس اور کمپیوٹر سائنس کے مضامین پڑھائے جائیں گے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے بورڈ کے اجلاس کو بتایا کہ معیاری ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کیلئے جامع سکل ڈویلپمنٹ پالیسی تشکیل دی گئی ہے،
چوہدری شافع حسین نے مزید کہاکہ فیشن ڈیزائننگ میں معروف فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کی خدمات سے استفادہ کیا جائے گا،ہم مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کی تیاری کیلئے کوشاں ہیں۔