سٹی42: پنجاب انویسٹمنٹ بورڈ نےفیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کو ادارہ کا خیرسگالی سفیر مقرر کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کے امور کا جائزہ لیا گیا،صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، چیئرپرسن ٹاسک فورس برائے سکل ڈویلپمنٹ عدنان افضل چٹھہ، ایڈیشنل ڈی جی پی ایس ڈی اے اور متعلقہ افسران کے علاوہ معروف فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے بھی اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں محمود بھٹی کی خدمات کو سراہا گیا اوران کی تخلیقی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنےکا فیصلہ کیا گیا.