ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹ میں اسرائیل کی مذمت کی قرارداد منطور 

Shery Rehman, Senate of Pakistan, Palestine, Gaza War, Israel, Syria war , city42
کیپشن: سینیٹ میں فلسطین مین جنگی جرائم اور شام پر حالیہ حملوں کے سبب اسرائیل کی مذمت کی قرار داد سینیٹر شیری رحمان نے پیش کی جس کی ایوان میں کسی نے مخالفت نہین کی۔ فوٹو بذریعہ گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان:  پاکستان کی سینیٹ نے فلسطین میں جنگی جرائم، شام پر بمباری اور اقوام متحدہ کے کارکنوں کی ہلاکت کے حوالے سے مذمتی قرارداد  منظور کر لی ہے۔ 

   قرارداد  سینیٹر شیری رحمان نے پیش کی، اس کی مخالفت مین کوئی ووٹ نہیں آیا۔  قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے اور شام میں حکومت کے خاتمے کا فائدہ  اٹھا رہا ہے، اسرائیل غزہ، شام اور مغربی کنارے کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی ترسیل روک رہا ہے، اسرائیل کے ہاتھوں ہزاروں فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں۔

  قرارداد میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کے کارکنوں کو بھی نہیں بخشا اور اقوام متحدہ کی متعدد قراردادوں کی واضح خلاف ورزی کر رہا ہے۔

  پاکستان نے شام پر اسرائیلی حملوں اور بمباری کی شدید مذمت کی اور سینیٹ نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے فلسطینی کاز کی مکمل حمایت کا عزم ظاہر کیا۔