وسیم احمد: پاکستان کرکٹ کی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے استعفا دے دیا ۔جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں عاقب جاوید قومی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔
قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے گزشتہ دنوں استعفیٰ دیا تھا۔ ان کے بعد ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے بھی استعفیٰ دے دیا۔
جیسن گلیسپی نے اپنا استعفی پی سی بی کو بھیج دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے جیسن گلیپسی کا استعفا منظور کرلیا ہے ۔
کہا جا رہا ہے کہ ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی اپنے اسسٹنٹ کوچ ٹم نیلسن کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے سے پریشان تھے اور انہیں ٹیم کی سلیکشن میں "اختیارات میں کمی" کی بھی شکایت تھی۔ دوسری طرف پی سی بی کوچز کی پرفارمنس کے ھوالے سے مطمئین نہیں تھا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عاقب جاوید ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جیسن گلیسپی کو مستقبل میں ذمے داریاں نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔