ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیشنل ججز کی تعیناتی ,جوڈیشل کمیشن کا اجلاس  طلب

 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی ,جوڈیشل کمیشن کا اجلاس  طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب  کرلیا گیا ۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس  یحییٰ آفریدی کی صدارت 21 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس  ہوگا ۔

جوڈیشل کمیشن کی جانب سے اجلاس کے حوالے سے مراسلہ جاری  کردیا گیا، اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں 25 خالی آسامیوں پر ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور ہوگا لاہور ہائیکورٹ کی 25 خالی آسامیوں پر  41  ناموں پر غور ہوگا، دو سیشن ججز  بھی شامل  ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لئے چیف جسٹس ہائیکورٹ نے 21 ناموں کی فہرست بھجوائی،سپریم کورٹ کے سنئیر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ نے 11 ناموں کی لسٹ بھجوائی ،جوڈیشل کمیشن کے ممبر تحریک انصاف کے سنیٹر علی ظفر نے 3 ناموں کی لسٹ بھجوائی ، جوڈیشل کمیشن کے ممبر فاروق ایچ نائیک نے 8 ناموں کی لسٹ بھجوائی ، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ایڈوکیٹ محمد صدیق اعوان کا نام ایڈیشنل جج لاہور ہائیکورٹ کے لئے زیر غور آئے گا

ایڈوکیٹ چوہدری اقبال احمد خان،محمد اصف سعید رانا، محمد اجمل زاہد،ایڈوکیٹ عبدالباسط خان بلوچ،حسن نواز مخدوم،عامر انجم ملک،مس شہرین عمران ،ایڈووکیٹ محمد امجد پرویز،شہزاد محمود بٹ،سید احسن رضا کاظمی،خالد ابن عزیز ،ایڈوکیٹ محمد جواد ظفر،خالد اسحاق،ملک محمد اویس خالد ،ایڈوکیٹ چودری سلطان محمود،حارث عظمت،ہارون دوگل ، شہریار طارق کانام شامل  ہے ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیصر نذیر بٹ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکمل خان ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جزیلا اسلم،ایڈوکیٹ حیدر رسول مرزا،منور الاسلام ،برسٹر قاسم علی چوہان،رفاع  ذیشان جاوید الطاف، سید شہاب قطب ،مس اسمہ حامد ،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مس  سمیہ خالد محمود جا ، ایڈووکیٹ محمد ثاقب جیلانی، برسٹر قادر بخش، ہما اعجاز زمان کا نام شامل  ہے ۔

ایڈوکیٹ ملک جاوید اقبال وائیں ، حسیب شکور پاشا،مجیب الرحمن کیانی ،ایڈوکیٹ شیگان اعجاز،ایان طارق بھٹو،نوازش پیرزادہ،مس شوکت رضوی کا نام  بھی شامل ہے ۔