ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوگل سرچ میں سب سے زیادہ تلاش کئے جانے والے دس انسان

Google search engine, Googling, the most searched humans during 2024
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سنہ 2024 ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے تمام ہونے کی طرف بھاگا جا رہا ہے اور  آخری کچھ دنوں میں دنیا میں بہت سے لوگ یہ حساب جوڑنے  میں مصروف ہیں کہ  2024 کے دوران کس شعبے میں کیا خاص ہوا۔  گوگل اس لحاظ سے خوش قسمت ہے کہ اسے اپنے پیچیدہ کاموں کے متعلق اور خود کو استعمال کرنے والوں کے متعلق پیچیدہ حسابات جوڑنے میں زیادہ سر نہیں کھپانا پرتا، سب کچھ از خود ہو کر جوابات سامنے آ جاتے ہیں۔ مثلاً یہ سوال کہ سنہ 2024 میں انسانوں نے گوگل سرچ انجن کے ذریعہ سب سے زیادہ کس انسان کو سرچ کیا، گوگل نے صرف اس سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے انسان کا ہی بلکہ خود کو استعمال کرنے والوں کی بہت سی دوسری سرچز کا بھی کچا چٹھہ کھول کر سامنے رکھ دیا ہے۔

ہر سال اربوں افراد گوگل کو استعمال کرکے لاکھوں موضوعات، خبروں ، اشیا، مقامات اور انسانوں کو سرچ کرتے ہیں۔ گوگل سرچ میں وہ  انسان کچھ خاص سمجھے جاتے ہیں جن کو  لوگ زیادہ سرچ کرتے ہیں۔

 پاکستانیوں کے ذہنوں میں پہلا سوال اپنے ہی متعلق آنا فطری بات ہے کہ ہم  پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کن شخصیات کے بارے میں سرچ کیا۔ اور باقی دنیا نے اس سال کن انسانوں کے متعلق جاننے مین زیادہ دلچسپی لی۔ 
 
گوگل نے 2024 کے  دوران سب سے زیادہ سرچ کئے گئے  10 افراد کی لسٹ بنائی ہے  ان میں سے کوئی بھی پاکستانی نہیں البتہ ان میں سے دو مذہب کے اعتبار سے مسلمان ضرور ہیں۔

 گوگل پر جس انسان کو  سب سے زیادہ سرچ کیا گیا وہ ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔ کس نے ٹرمپ کو کس وجہ سے سرچ کیا یہ ایک طویل داستان ہے۔ سال کی ابتدا میں ڈونلڈ ٹرمپ رقم کے  عوض جنسی تعلقات چھپانے اور ادائیگیوں کو ٹیکس کے ادارہ سے چھپانے کے مقدمہ کی وجہ سے زیادہ سرچ کئے جا رہے تھے اور سال کے گیارھویں مہینے وہ امریکہ کا دوسری بار صدر منتخب ہونے کے سبب سرچ کئے جا رہے تھے۔

برطانیہ کی پرنسز آف ویلز،  کیٹ مڈلٹن سب سے زیادہ سرط کی جانے والی دوسری انسان تھین اور اگر ٹرمپ کو کچھ دیر کے لئے فراموش کر دیں تو درحقیقت کیٹ میڈلٹن ہی گوگل سرچ میں2024 میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بننے والی انسان ہیں۔ کیٹ میڈلٹن کو  کینسر  ہونے کی خبروں نے دنیا کو ان کے بارے میں اور ان کی بیماری کے بارے میں جاننے پر مجبور کیا۔ اور  وہ  دنیا بھر کے افراد کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

گوگل میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی تیسری انسان کمیلا ہیرس ہیں۔ وہ امریکہ کی چار سال سے نائب صدر ہین لیکن انہیں 2024 مین زیادہ توجہ اس لئے ملی کہ وہ امریکہ کی صدر کا الیکشن لڑ رہی تھیں اور ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار تھیں، ایک وقت مین ان کی مقبولیت کا گراف الیکشن جیتنے والے ڈونلڈ ٹرمپ سے کچھ اوپر تھا۔

 گوگل سرچ مین زیادہ سرچ کی جانے والی چوتھی انسان الجزائر کی خاتون باکسر ایمان خلیف ہیں۔ ایمان خلیف نے رواں سال پیرس اولمپک گیمز 2024 میں  طلائی تمغہ جیتا لیکن وہ ایونٹ کے دوران اپنی " مرد جیسے مضبوط پٹھوں والی جسمانی ساخت"  کی وجہ سے تنازعہ کا موضوع  بنی رہی تھیں۔

 صدر جو بائیڈن ک کو کون نہیں جانتا۔ وہ جب تک امریکہ کے صدر ہین، ساری دنیا کو ان کے اقدامات، کاموں اور خیالات سے گہری دل چسپی ہے۔ اس سال امریکہ میں الیکشن ائیر تھا، جو بائیڈن  امریکی روایت کے مطابق دوسری مرتبہ صدر بننے کے لئے امیدوار بنتے تو شاید وہ سرچ کئے جانے والوں مین پہلے ہی نمبر پر ہوتے لیکن انہوں نے اپنی بجائے اپنی نائب صدر کمیلا ہیرس کو الیکشن لڑنے کا موقع دیا۔ گوگل سرچ مین صدر بائیڈن پانچوین سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے انسان ہیں۔

 مائیک ٹائی سن  19 برس بعد  باکسنگ کے رِنگ میں آئے تو توجہ کا مرکز بن گئے، زیادہ توجہ کا مرکز وہ تب بنے جب وہ ایک معمولی باکسر سے میچ ہار گئے۔ ٹائی سن نے جب کھیل چھوڑا تو وہ ناقابلِ شکست تصور کئے جاتے تھے، انہیں واقعتاً طاقت کا پہاڑ مانا گیا تھا لیکن جب وہ رِنگ مین واپس آئے تو ان کے کھیل نے مداحوں اور ان کے کھیل کو پہلی مرتبہ دیکھنے والوں کو مایوس کیا۔ اس کے باوجود ٹائی سن گوگل میں اس سال سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے  چھٹے انسان ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر کے عہدے کے لیے  JD Vance  کا نام بتایا تو دنیا کو سرچ کرنا پڑا کہ یہ کون صاحب ہیں۔ انہیں گوگل سرچ میں 7 واں نمبر  یقیناً اس لئے ملا ہو گا کہ انہیں اس سے پہلے کوئی جانتا ہی کہاں تھا۔ سب کو اب جاننا پڑا۔

اسپین کے فٹبالر لامین یمال اس سال سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے انسانوں کی فہرست میں 8 ویں نمبر پر رہے۔ اس کی وجوہات بہت "اوریجنل" ہیں۔ یمال کی عمر ہے سترہ سال۔ اور یمال قرار پائے ہیں یورو کپ میں ینگ پئیر آف دی ٹورنامنٹ؛ 2024 میں انہوں نے دی موسٹ وانٹڈ ہیومنز کی فہرست میں محض قدم رکھا ہے، ان کے لئے کھیل اور مقبولیت دونوں کیابھی ابتدا ہی ہے۔ 

 گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی 9 ویں شخصیت امریکی جمناسٹ سمون بائلز  ہیں جو پیرس اولمپکس میں ایک بہترین پرفارم کرتی نظر آئیں۔ گوگل سرچ میں بہت نمایاں رہنے میں یقیناً سمون بائلز کی لکس کیا بھی کچھ عمل دخل ہو گا لیکن انہیں بیشتر توجہ خوبصورت جمانسٹک پیش کرنے کے سبب ہی ملی۔

2024 میں بچوں کے جنسی استحصال کی رپورٹس کے باعث امریکی گلوکار Diddy کے حصے میں 10 واں نمبر آیا۔

گوگل سرچ میں دس موسٹ وانٹڈ  یومنز  مین دو مسلمان مائیک ٹائی سن اور ایمان خلیف رہے جو دونوں باکسر ہیں۔ کسی ایک کھیل سے متعلق افراد کو سب سے زیادہ توجہ ملی تو وہ باکسنگ ہی ہے۔

کیا پاکستان کے لوگ پریشان تو نہیں کہ گوگل میں سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والوں میں کوئی پاکستانی کیوں نہیں ہے، ایسا ہے تو  پلیز پریشان مت ہوں، ٹاپ پر جگہ ہمیشہ خالی ہوتی ہے۔