عابد چوہدری :بھاٹی گیٹ میں پراپرٹی کے تنازعہ پر فائرنگ ہوئی جس میں ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا
پولیس کے مطابق بھاٹی گیٹ میں پراپرٹر کے تنازع پر فائرنگ کے باعث جہانزیب جاں بحق جبکہ شاہ زیب زخمی ہوا، زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا، واقعہ گزشتہ رات 11 بجے مکان کے کرائے اورایڈوانس رقم کےلین دین کےتنازعہ پرپیش آیا، واردات کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے ۔ ملزموں پولیس کی گرفت میں نہ آ سکے، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کی تلاش جاری ہے۔ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ تحقیقات و کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،
نقب زن گینگ کے 2ملزموں کو گرفتار
عابد چوہدری : گوالمنڈی پولیس نے نقب زن گینگ کے 2 ملزموں کو گرفتار کرکے موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی
لاہورپولیس کاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گوالمنڈی نعیم شہزاد نے پولیس ٹیم کےہمراہ کارروائی کی ۔
پیشہ ور متحرک نقب زن گینگ کے 2ملزموں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزموں میں گینگ کا سرغنہ انصر عرف منشی اور اس کا ساتھی زمان شامل ہے
انچارج انویسٹی گیشن نعیم شہزاد کا کہنا ہے کہ ملزموں سے شہریوں کے چوری کیے گئےموبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی گئی،ملزموں نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ،