آئی ایم ایف نے این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی شرائط نہیں لگائیں، وزیرِ خزانہ

12 Dec, 2024 | 05:46 PM

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی چیلنجز درپیش تھے انہیں حل کیا ہے، ہماری معاشی سمت درست ہے ۔ 

 محمد اورنگزیب نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مالیاتی نظام پر منتقلی کے سفر میں سب کو مل کر چلنا ہے، شریعہ اصولوں پر مرتب پراڈکٹ سے صارف کا اعتماد حاصل کرنا ہے، حکومت کو  سکوک کے ذریعے سود سے پاک قرض مل سکتا ہے، دنیا میں ویلیو فنانشل خدمات کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی ریگولیٹری ماحول فراہم کر رہا ہے، ایس ای سی پی کی توجہ شعبےکی صلاحیت بڑھانے پربھی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ معاشی چیلنجز درپیش تھے انہیں حل کیا ہے، ہماری معاشی سمت درست ہے۔ انہوں نے کہ اکہ آئی ایم ایف نے این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی کوئی شرائط نہیں لگائیں، این ایف سی میں تبدیلی کے لیے صوبوں کے ساتھ مشاورت ضروری ہے اگر ایک صوبے میں آبادی یا فارمولا کے اعدادوشمار تبدیل ہو جائیں تو نیا معاہدہ کرنا پڑےگا۔

 وزیر خزانہ نے کہا کہ اس وقت کی حکومت کو  این ایف سی میں تبدیلی کرنا چاہیے تھی، وزارت خزانہ کے پاس تو جتنے فنڈز ہیں ان میں سے ہی تقسیم ہوں گے۔

مزیدخبریں