سٹی 42 : انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر 278.17 روپے سے بڑھ کر 278.23 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر. 1پیسے کمی سے279.10 روپے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 0.36پیسے اضافےسے 292.59 روپے، برطانوی پاؤنڈ 0.84 پیسے مہنگا ہوکر 355.70 روپے پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 76 روپے، سعودی ریال سے74.25 روپے پر برقرار رہا ۔