ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکٹرک گاڑی بے قابو، سی سی ٹی وی فوٹیج میں حقیقت سامنے آگئی

Mumbai Buss driver, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کرلا حادثے میں بس کے بے قابو ہوتے ہی ممبئی بس ڈرائیور نے دو بیگ اٹھائے اورکھڑکی سے چھلانگ لگا دی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں حیرت انگیز منظر سامنے آگیا
ممبئی کے کرلا علاقے میں 7 افراد کی جان لینے والی بیسٹ بس کے اندر کے سی سی ٹی وی  ویڈیوز میں ڈرائیور سنجے مور کو  بے قابو بس کو سنبھالنے کی بجائےکیبن سے بیگ جمع کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ، ڈرائیور نے دو بیگ اکھٹے کیے اور  ٹوٹی ہوئی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر مسافروں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا ۔

بس کی فوٹیج کے کئی ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے، جس میں مسافروں کو خوف و ہراس میں دکھایا گیا جب کرلا میں پیر کی رات الیکٹرک گاڑی (EV) بے قابو ہوگئی اور کئی گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کو ٹکر ماری۔جس میں 7 افراد جاں بحق ہوئے اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے 

 ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بس  جو شروع میں معمول کی رفتار سے چل رہی تھی اچانک بے ہنگم  انداز میں چلنے لگی ، مسافروں نے کھمبوں اور ہینڈلز کو مضبوطی سے تھام لیا، جب کہ کئی لوگوں نے کھڑکی سے باہر دیکھا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آگے کی سڑکوں پر کیا ہو رہا ہے۔

بس کے رکنے کے فوراً بعد، کئی مسافروں نے دروازے سے باہر نکلنے کے لیے اپنی باری کا انتظار نہیں کیا مسافر خوف زدہ تھے اور انہوں نے موقع غنیمت جانتے ہوئے  دروازے کی بجائے  ٹوٹی ہوئی کھڑکیوں سے چھلانگ لگا دی۔