گلبرگ؛ہوٹل میں خاتون سے گینگ ریپ،2 ملزم گرفتار

12 Dec, 2024 | 05:12 PM

 عابد چوہدری : گلبرگ میں واقع ہوٹل میں خاتون گینگ ریپ کا نشانہ بن گئی، پولیس نے2 مرکزی ملزموں کو گرفتار کر لیا .
پولیس کے مطابق ملزموں متاثرہ خاتون کے محلے دار ہیں 4 یا5 ماہ قبل بہانے سے  متاثرہ خاتون کو ہوٹل لیے کر گئے، جہاں ملزموں   نے ہوٹل کمرے میں خاتون کو نشہ آور دوا پلا کو زیادتی کا نشانہ بنایا  اور موبائل سے  فوٹیجز بناتے رہے۔

ملزموں نے متاثرہ  خاتون کو   ویڈیوز کے  ذریعے بلیک  میل کر کے  2 ساتھیوں  کے ہمراہ گینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔

ایس پی ماڈل ٹاون کا کہنا ہے کہ خاتون کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیااور 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزموں میں عبدالرحمن اور شبیر  شامل ہیں جبکہ دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

مزیدخبریں