سٹی 42 : پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ تمام اداروں کو اپنے اپنے احتساب کی ضرورت ہے۔
نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل چارٹر کی ضرورت ہے جس کے تحت سیاستداں، ججز اور بیوروکریٹس ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک اندرونی اور بیرونی سازشوں میں مبتلا ہے، ہم سب کو ان کا مقابلہ کرنا ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ آئی ایم ایف اور طاقت ور ملکوں کے پاس مدد کے لیے جانا شرمندگی کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑے، ہمارے ملک کی بیوروکریسی بہت مضبوط ہے۔