عابد چوہدری :شالیمار میں رکشہ ڈرائیور نے کم سن طالبہ کو مبینہ طور پرزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
طالبہ سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج ہوگیا ہے ۔ پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔پولیس حکام کے مطابق 15سالہ طالبہ چھوٹی بہن کے ہمراہ سکول گئی،چھٹی کے وقت ہمسایہ رکشہ لے کر سکول کے باہر پہنچ گیا۔ رکشہ ڈرائیور نے طالبہ کواسکے باپ کے حادثے کا بتا کر رکشہ میں بٹھایا۔ ملزم چھوٹی بہن کے سامنے طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم لعزر مسیح کو گرفتار کر لیا گیا۔ زیادتی کے واقعات میں نو ٹالرنس پالیسی ہے۔ ملزم کو کڑی سزا دلوائیں گے ۔