ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  نو مئی کو تھانہ شادمان جلانے کے مقدمہ میں ملزموں پر فردِ جرم لگ گئی

City42, May Nine sedition events, Shadman Police Station attack case, Yasmin Rashid, Shah Mahmood Qurashi, Anti Terrorism Court Lahore, PTI ,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی: انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نو مئی 2023 کو   تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے مقدمہ میں پی ٹی آئی کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی، پی ٹی آئی پنجاب کی لیڈر اور پنجاب کی سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد  اور دیگر ملزموں  پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
استغاثہ نے آج صبح انسداد دہشت گردی عدالت کی سماعت کے دوران ملزموں پر فرد جرم عائد کی۔جج مناظر علی گل نے ملزموں کو کٹہرے مین بلا کر انہیں فرد جرم پڑھ کر سنائی۔ ملزموں نے جرم قبول کرنے سے انکار کیا۔

فردِ جرم عائد کرنے کے بعد استغاثہ طریقہ کار کے مطابق اپنے گواہوں کو عدالت مین پیش کرے گا۔ آھ جمعرات کے روز  انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزموں کے جرم کی  شہادت دینے کیلئےگواہوںکو آئندہ سماعت میں پیش کرنے کا حک م دے دیا۔
عدالت نے سماعت 19 دسمبرتک ملتوی کر دی۔
ملزموں کی طرف سے برھان معظم ملک اور رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ سکیورٹی کی ضروریات کے سبب اس کیس کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں ہوئی، آئندہ سماعت بھی وہیں ہو گی۔
تھانہ شادمان کو آگ لگائے جانے کے مقدمہ میں ملزموں پر آج عائد کی جانے والی فردِ جرم کی تفصیل ابھی سامنے نہیں آ سکی۔