ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بیوی بچوں پر تشدد، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے ملزم گرفتار کروا دیا 

 بیوی بچوں پر تشدد، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے ملزم گرفتار کروا دیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری : گھریلو تشدد میں ملوث ملزم ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے ذریعے گرفتار ہوگیا۔
سیف سٹی اتھارٹی حکام کے مطابق خاتون نے 15پر کال کرکے شکایت درج کروائی کہ اس کا شوہربچوں سمیت بدترین تشدد کرتا ہے،خاتون کا کہنا تھا کہ شوہر بچوں پر تشدد کرتا ااورگھر کے سامان کی بھی توڑپھوڑ کرتا ہے۔شوہر کی روز کی مار پیٹ سے تنگ آکرخاتون نے پولیس کی مدد طلب کی،ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے پولیس کو فوری موقع پر روانہ کیا اورپولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو تحفظ فراہم کیا،خاتون کی شکایت پر شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے حراست میں لے لیا۔

حکام کے مطابق خواتین کسی بھی ایمرجنسی میں فوری 15 پر کال کرکے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے رابطہ  کرسکتی ہیں