آئینی ترمیم پردستخط ہوگئے تو مدارس بل پر کیوں نہ ہوئے:مولانا فضل الرحمان

12 Dec, 2024 | 04:12 PM

ویب ڈیسک: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ آئینی ترمیم پردستخط ہوگئے تو مدارس بل پر کیوں نہ ہوئے،ہماری شکایت صدر ایون صدر سے ہے۔

 ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مدارس رجسٹریشن سے متعلق قانون دونوں ایوانوں سے منظور ہوئے، مدارس رجسٹریشن کا مسودہ حکومت نے تیار کیا،مدارس بل کی تیاری میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی شامل تھی،مدارس بل کا معاملہ غیرضروری طور پر الجھا دیا گیا،علمائے کرام کو بلانے والے ہی تنازع کے ذمہ دار ہیں،دیگر مدارس کی وزارت تعلیم سے رجسٹریشن کا ملبہ ہم پر نہ گرایا جائے۔

مزیدخبریں