ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سال 2024 : لاہوریوں نےٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

سال 2024 : لاہوریوں نےٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:سال 2024 میں لاہوریوں نےٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ٹریفک پولیس نے تاریخ میں پہلی بار تین سو کروڑ کے چالان کر ڈالے۔
ٹریفک پولیس لاہور نے رواں سال 56 لاکھ سے زائد ٹریفک خلاف ورزیوں پر چالان کئے،سب سے زیادہ خلاف ورزی کرنے والوں میں موٹر سائیکل سوار ہمیشہ کی طرح سرفہرست رہے۔
ٹریفک پولیس نے 34 لاکھ سے زائد موٹر سائیکل سواروں کے چالان کئے۔چنگ چی رکشہ کے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ چالان ہوئے تعداد 11 لاکھ رہی۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق لین لائن کی خلاف ورزی پر لاہوریوں کے 17 لاکھ سے زائد چالان ہوئے ،ہیلمنٹ کا استعمال نہ کرنے پر لاہوریوں کے 6لاکھ سے زائد چالان ہوئے۔