ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وحدت روڈ کالج طالبات کو آوازیں  کسنے والے 3 نوجوان گرفتار

وحدت روڈ کالج طالبات کو آوازیں  کسنے والے 3 نوجوان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: وحدت روڈ پر کالج کی طالبات کو آوازیں کسنے والے تین منچلے نوجوانوں کو ڈولفن ٹیم نے فوری طور پر گرفتار کر لیا۔ یہ واقعہ کالج کے اوقات کار میں پیش آیا جب نوجوان بلاوجہ کالج کے قریب جمع ہو جاتے تھے۔

کالج انتظامیہ نے بتایا کہ اکثر نوجوان کالج کے اوقات میں طالبات کی آمدورفت میں خلل ڈالتے ہیں اور آوازیں کسنے کی حرکت کرتے ہیں جس سے طالبات کی عزت و احترام متاثر ہوتا ہے۔

گرفتار کیے گئے نوجوانوں کو تھانہ وحدت کالونی کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

ایس پی ڈولفن نے اس صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ایسی کسی بھی صورتحال میں فوری طور پر 15 پر کال کرنی چاہیے تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔